عمران خان 19 اپریل کو کراچی میں پارٹی کے الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے

الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ پارٹی کےانتخابات کرائیں


Numainda Express April 13, 2015
جسٹس وجیہہ الدین نے عمران خان کو 19 اپریل کو طلب کیا ہے ۔فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 19 اپریل کو کراچی میں پارٹی کے الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے ۔ تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس وجیہہ الدین نے عمران خان کو 19 اپریل کو طلب کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ پارٹی کے اندر انتخابات کرائیں اور اس سلسلے میں پرانے عہدے سے ذمہ داریاں واپس لے لیں تاہم اس سلسلے میں عمران خان کو اختیارات سونپ دیے تھے کہ وہ نئے پارٹی انتخابات کے انعقاد تک کسی کو بھی پارٹی ذمے داریاں دے سکتے ہیں۔

مقبول خبریں