ملک میں گرمی کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا

شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں10 سے12گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی۔


Numainda Express May 05, 2015
شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں10 سے12گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال4 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ دیکھنے میں آیا، شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں10 سے12گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی۔

دوسری طرف نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب15ہزار ایک سو میگا واٹ اور پیداوار10 ہزار500 میگاواٹ ہے، حکام کے مطابق گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شارٹ فال بھی بڑھنے لگا لیکن آئندہ چند دنوں میں اس شارٹ فال پر قابو پا لیا جائے گا۔

مقبول خبریں