دھاندلی کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا عمران شہنشاہیت چاہتے ہیں جاوید ہاشمی

تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں ہے، میوزیکل موومنٹ ہے جو دم توڑ رہی ہے،جاوید ہاشمی


Numainda Express May 17, 2015
تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں ہے، میوزیکل موومنٹ ہے جو دم توڑ رہی ہے،جاوید ہاشمی۔ فوٹو: فائل

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے جوڈیشل کمیشن میں منظم دھاندلی کے حوالے سے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔عمران خان بادشاہت ختم کرکے اس ملک میں اپنی شہنشاہیت قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کوپنجاب اسمبلی کے حلقہ 196 سے (ن) لیگ کے امیدوار رانا محمود الحسن کی حمایت کا اعلان کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں ہے، میوزیکل موومنٹ ہے جو دم توڑ رہی ہے۔

مقبول خبریں