شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 شدت پسند ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل کے علاقے میں کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 11, 2015
2 روز قبل بھی پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے. فوٹو: فائل

OSLO: پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر رات گئے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 شدت پشند ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک جب کہ درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں