شاہ رخ خان نے رئیس کے لیے مونچھیں رکھ لیں

شوبز ڈیسک  ہفتہ 13 جون 2015
فلم کو اگلے برس عید پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

فلم کو اگلے برس عید پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم رئیس کے لیے مونچھیں رکھ لی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کی موچھیں ہیں ۔واضح رہے کہ فلم ’’رئیس میں شاہ رخ ایک گینگسٹر کے کردار میں ہیں جب کہ پاکستانی اداکارہ ان کی ہیروئن کا کردار نبھارہی ہیں فلم کو اگلے برس عید پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔