لاہورمیں بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکل آیا

معروف نجی بینک سے ٹرانزیکشن کے دوران جعلی نوٹ ملنے کے بعد صارفین تذبذب کا شکار۔


Khususi Reporter October 15, 2012
معروف نجی بینک سے ٹرانزیکشن کے دوران جعلی نوٹ ملنے کے بعد صارفین تذبذب کا شکار۔ فوٹو: فائل

لاہور: کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایمزسے پیسے نکلوانے والے شہری خبردار ہوجائیں کہ انھیں اس مشین کے ذریعے ملنے والے کرنسی نوٹ جعلی بھی ہو سکتے ہیں۔

لاہورسمیت ملک بھر میں جعلی کرنسی نوٹس گردش کرنے کی شکایات عام تھیں لیکن اب بینکوں کی اے ٹی ایم سے بھی ملنے والے نوٹوںکے جعلی ہونے کاانکشاف ہواہے ۔جب سے بینکوں میں آن لائن سسٹم شروع ہوا ہے تب سے اے ٹی ایم کے استعمال کا رجحان بھی بڑھ گیاہے ۔

یہی گمان کیا جاتا رہا تھا کہ بینکوں کی طرف سے کم ازکم جعلی نوٹ جاری نہیں کیے جاتے بلکہ یہ کام جعل سازوں کے گروہ کرتے ہیںلیکن ملک کے معروف نجی بینک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے وقت جعلی نوٹ جاری کردیاگیااوراے ٹی ایم کو کوئی فردواحد، جعل ساز گروہ یاکوئی مافیاکنٹرول نہیںکرتایہ براہ براست بینک انتظامیہ کے کنٹرول میںہوتا ہے لیکن مذکورہ بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے کے انکشاف کے بعدا ب اے ٹی ایم پر بھی لوگوں کا اعتماددم توڑتادکھائی دے رہاہے۔

مقبول خبریں