’’رحمٰن ملک صادق اور امین نہیں‘‘ نا اہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
درخواست گزارمحمود اختر نقوی نے موقف اختیارکیا کہ رحمن ملک نادہندہ ہیں اس لیے عوامی نمائندگی کے اہل نہیں
سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک کو نااہل قرار دینے کے لئے یسپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست گزارمحمود اختر نقوی نے موقف اختیارکیا کہ رحمن ملک نادہندہ ہیں اس لیے عوامی نمائندگی کے اہل نہیں، سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ رحمان ملک صادق اور امین نہیں ہیں،رحمن ملک نے2008 ء سے 2012 ء تک بطور سینیٹر لی گئی مراعات واپس نہیں کیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انییں سینیٹ اجلاس میں شرکت سے بھی روکا جائے۔