شاہ رخ کے مداح نے گھر کی دیوار پر پراسرار پیغام چھوڑ دیا

شوبز ڈیسک  جمعـء 10 جولائی 2015
پینٹ سے ’’لو یو ایس آر کے، سی یو آن 15‘‘ لکھا گیا، پیغام کے نیچے گورو کا نام درج ہے ۔  فوٹو : فائل

پینٹ سے ’’لو یو ایس آر کے، سی یو آن 15‘‘ لکھا گیا، پیغام کے نیچے گورو کا نام درج ہے ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے مداحوں کی محبت پر بے حد نازاں ہیں تاہم ان کے ایک مداح نے جس انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے، اس سے وہ سخت پریشان ہیں۔

شاہ رخ کے باندرا میں واقع گھر منت کی بیرونی دیوار پر کسی مداح نے پینٹ کی مدد سے واضح الفاظ میں تحریر کیا ہے کہ ’’لو یو ایس آر کے، سی یو آن 15‘‘ اس پیغام کے نیچے گورو کا نام درج ہے۔ یہ گورو کون ہے، اس بارے میں شاہ رخ کچھ نہیں جانتے ، نہ ہی انھیں یہ اندازہ ہے کہ15 تاریخ کو دیکھنے سے کیا مراد ہے۔

منت کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی عملے کا کہنا ہے ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی بیرون ملک سے آمد تک اس دیوار کو صاف نہیں کریں گے۔ ادھر شاہ رخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ آپ ایک دن کے لیے بھی اپنا گھر اکیلا چھوڑیں اور کوئی اس کے ساتھ کچھ غلط نہ کرے۔ شاہ رخ کے مداح ٹوئیٹر پر منت کی دیوار کی تصویر مختلف زاویوں سے کھینچ کے اپ لوڈ کررہے ہیں تاہم گورو نامی اس شخص کے پیغام کو کوئی بھی نہیں سمجھ پایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔