امین گنڈا پور کیخلاف دھاندلی کی شکایت واپس لینے کی استدعا مسترد

بیلٹ پیپر اوربیلٹ باکس پھینکنے کے وڈیوثبوت ہیں،معاملے کی تہہ تک جائینگے، چیف الیکشن کمشنر


Numainda Express July 10, 2015
بیلٹ پیپر اوربیلٹ باکس پھینکنے کے وڈیوثبوت ہیں،معاملے کی تہہ تک جائینگے، چیف الیکشن کمشنر۔ فوٹو:فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) سردار رضا خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی شکایت کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف شکایت واپس لینے کی درخواست واپس لینے کی استدعا مستردکردی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بیلٹ پیپر اوربیلٹ باکس پھینکنے کے وڈیوثبوت ہیں،معاملے کی تہہ تک جائینگے،ایسے نہیں چھوڑ دینگے ۔شکایت کنندہ وقاص علی نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعاکی جس پرچیف الیکشن کمشنر نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن میں سوچ سمجھ کر درخواست دائرکرنا چاہیے۔

مقبول خبریں