آرمی چیف کا چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گے،جنرل راحیل


INP August 06, 2015
مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گے،جنرل راحیل فوٹو : آئی این پی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ایف ڈبلیو، ایف سی، آرمی ایوی ایشن اور فوجی دستوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں پاک فوج کی طرف سے امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او ، ایف سی، آرمی ایوی ایشن اور فوجی دستوں کی کاکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج اور ریسکیو ادارے 24 گھنٹے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو آپریشن متاثرین کی بحالی تک جاری رہے گا۔ انھوں نے ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی کہ چترال کا باقی ملک سے رابطہ بحال رکھے۔ آرمی چیف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

مقبول خبریں