کپیل دیو فکشن ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

جب اداکار کھیلوں کے فروغ کیلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تو پھر میں اداکاری کیوں نہیں کرسکتا،کپیل دیو


Sports Desk August 13, 2015
جب اداکار کھیلوں کے فروغ کیلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تو پھر میں اداکاری کیوں نہیں کرسکتا،کپیل دیو۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی کپتان کپیل دیو ایک فکشن ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائینگے۔

یہ معروف امریکی پروگرام 'ایوری باڈی لو ریمونڈ' کا بھارتی ورژن ہے جس کانام 'سمیت سنبھال لے گا' رکھا گیا ہے۔ کپیل دیو کا کردار ابتدائی چند اقساط تک محدود ہوگا لیکن اگر انھیں ناظرین کی جانب سے پذیرائی ملی تو اس میں اضافہ کردیا جائیگا۔ سابق اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے، جب اداکار کھیلوں کے فروغ کیلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تو پھر میں اداکاری کیوں نہیں کرسکتا۔

مقبول خبریں