پاکستان یقینی بنائے کہ اسکی سرزمین بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہوگی بھارتی صدر

ہماری سرزمین پر دراندازی اور تباہی پھیلانے کی کوششوں کو سختی سے کچلا جائے گا، بھارتی صدر


INP August 15, 2015
بھارت کی دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رہے گی، بھارتی صدر۔ فوٹو: فائل

بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں پرناب مکھر جی نے کہاکہ پڑوسی ملک پاکستان کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسکی سرزمین بھارت دشمن قوتوں کی جانب سے استعمال نہیں ہوگی ،بھارت سرحد پار کام کرنے والے مختلف دہشت گرد گروپوں کا ہدف ہے،ہماری سرزمین پر دراندازی اور تباہی پھیلانے کی کوششوں کو سختی سے کچلا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رہے گی۔

مقبول خبریں