’’عمران کی مخالفت پرنشان عبرت بنادیں گے‘‘ انصاف ٹائیگر فورس کا وجیہہ الدین کوخط

دھمکی آمیز خط کے پیچھے پارٹی کا قبضہ مافیا ہے، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین


Monitoring Desk August 24, 2015
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے وجیہہ الدین کو بھیجے خط کی مذمت کی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو انصاف ٹائیگر فورس کی طرف سے خط ملا ہے جس میں انہیں نشان عبرت بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف ٹائیگر فورس کی طرف سے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط لکھا گیا

ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جس طرح ماضی میں پارٹی کے باغیوں کو داغی بنایا گیا ہے اسی طرح پارٹی قیادت کے فیصلوں سے اختلاف پر انھیں بھی نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کوورغلایا جا رہا ہے اور اس کے پیچھے قبضہ مافیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے اس خط کی مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں