گلی پکی کرنے پرجھگڑاسرکاری ٹرک ڈرائیورنے لڑکی کوزندہ دفن کردیا

مقامی حکومت اس گلی کو پختہ کرنا چاہتی ہے لیکن سن چوینگ اس کی مخالف تھی


Monitoring Desk October 21, 2015
مقامی حکومت اس گلی کو پختہ کرنا چاہتی ہے لیکن سن چوینگ اس کی مخالف تھی:ؒفوٹو : فائل

چین میں سرکاری ٹرک ڈرائیور نے گلی پختہ کروانے کے جھگڑے پر اپنے ٹرک میں لدی مٹی ایک لڑکی پر الٹا دی اور اسے زندہ درگور کر دیا۔چینی میڈیا کے مطابق صوبہ ہینان کے علاقے فینگ چو میں علاقہ مکینوں میں گلی کو پختہ کروانے کے معاملے پر جھگڑا ہو رہا تھا۔

گلی کی رہائشی لڑکی سن چوینگ گلی پختہ بنانے کی مخالف تھی، ژوجیاجی نامی ڈرائیور گلی کی تعمیر کے لیے ٹرک میں مٹی لے کر آیا تو سن چوینگ اسے روکنے کے لیے ٹرک کے آگے بیٹھ گئی۔ڈرائیور نے غصے میں آ کر ساری مٹی اس کے اوپر ڈال دی۔سن چوینگ کے گھروالوں نے اسے مٹی کے نیچے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقامی حکومت اس گلی کو پختہ کرنا چاہتی ہے لیکن سن چوینگ اس کی مخالف تھی۔

اس ڈرائیور کو بھی مقامی حکومت نے حال ہی میں نوکری پر رکھا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے سن چوینگ کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ہی نوکری دی گئی تھی۔حکام کے مطابق ڈرائیور کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ اسے بغیر لائسنس ٹرک چلانے پر 5سے 10دن کی قید اور 200ّیوآن سے 500یوآن تک جرمانہ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں