تنقید سے گھبرائی شیو سینا نے ملالہ یوسفزئی کو دورہ بھارت کی دعوت دیدی

ہم پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف آوازبلند کرنے والی طالبہ ملالہ کی جدوجہدکو سراہتے ہیں،شیو سینا


Monitoring Desk October 22, 2015
ہم پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف آوازبلند کرنے والی طالبہ ملالہ کی جدوجہدکو سراہتے ہیں۔:شیو سینا:فوٹو : فائل

بھارت کی انتہاء پسند ہندوتنظیم شیوسینانے تنقیدسے گبھراکرنوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کوبھارت کے دورے کی دعوت دے ڈالی۔

شو سینا کا کہنا ہے کہ اگرملالہ بھارت آئیں تو شیوسیناکی جانب سے ان کاخیرمقدم کرتے ہوئے انھیں خوش آمدیدکہاجائیگا جب کہ ملالہ یوسفزئی نے بھی دورہ بھارت کی خواہش کااظہارکیاتھا۔

شیوسیناکے رہنماء سنجے روت نے بھارتی میڈیاکوبتایاکہ سابق پاکستانی وزیرخارجہ خورشید قصوری جیسے لوگ بھارت کیخلاف تشدد اور دہشتگردی پھیلاتے ہیں جبکہ یہ چھوٹی سی لڑکی دہشت گردی کیخلاف لڑ رہی ہے، ہم پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف آوازبلند کرنے والی طالبہ ملالہ کی جدوجہدکو سراہتے ہیں۔

مقبول خبریں