سابق کپتان انتخاب عالم کے مسلسل ٹاس جیتنے کا ریکارڈ خطرے میں پڑگیا

قومی ٹیم کے ساتھ مینجر کے طور پر موجود انتخاب عالم نے لگاتار 7 ٹیسٹ میں ٹاس جیتا تھا


Sports Desk November 02, 2015
قومی ٹیم کے ساتھ مینجر کے طور پر موجود انتخاب عالم نے لگاتار 7 ٹیسٹ میں ٹاس جیتا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مسلسل ٹاس جیتنے کے ریکارڈ میں مصباح الحق سابق کپتان انتخاب عالم سے ایک قدم پیچھے رہ گئے۔

شارجہ ٹیسٹ میں انھوں نے چھٹی بار سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھا، اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ مینجر کے طور پر موجود انتخاب عالم نے لگاتار 7 ٹیسٹ میں ٹاس جیتا تھا، ابھی یہ طے نہیں کہ مصباح الحق آئندہ سیریز کھیلیں گے یا ریٹائرمنٹ کا اعلان ہوگا، اگر کوئی مزید میچ کھیلے تو ریکارڈ بنانے کا موقع مل سکے گا۔

مقبول خبریں