شادی پر مہمانوں کے لئے تمباکو کا انتظام ہربھجن سنگھ نئی مشکل میں پڑگئے

ہربھجن نے شادی کے موقع پر تمباکو نوشی عام کر کے سکھ مذہب کی توہین کی ہے، سکھ آرگنائزیشنز


Sports Desk November 02, 2015
ہربھجن نے شادی کے موقع پر تمباکو نوشی عام کر کے سکھ مذہب کی توہین کی ہے، سکھ آرگنائزیشنز۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اپنی شادی کے موقع پر مہمانوں کی سگریٹ سگار سے تواضع کرکے مشکل میں پڑگئے، ان کے خلاف سکھ تنظیموں نے شکایات درج کرادی ہیں۔

بھارتی میڈیار رپورٹس کے مطابق سکھ آرگنائزیشنز کا مطالبہ ہے کہ ہربھجن نے شادی کے موقع پر تمباکو نوشی عام کر کے سکھ مذہب کی توہین کی ہے جس میں تمباکواور الکوحل پر سخت پابندی ہے، ان تنظیموں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہربھجن کے خلاف 'اکال تخت' سے بھی شکایت کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ہربھجن سنگھ چند روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، ہربھجن کی شادی کے موقع پر کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

مقبول خبریں