ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں2 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

میرپور ماتھیلومیں سرحد کے قریب قومی شاہراہ پر 2 ٹریلرز ميں تصادم سے 2 افراد جاں بحق،پولیس


ویب ڈیسک November 18, 2015
گھوٹکی میں سرحد بائی پاس پر 2 ٹریلروں میں تصادم سے ڈرائیوراورکلینرجاں بحق ہوگیا،پولیس: فوٹو: فائل

لاہور،مالاکنڈ ایجنسی،گھوٹکی،میر پور ماتھیلو اور پاکپتن میں ٹریفک حادثات میں 2 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے درگئی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے،جبکہ گھوٹکی میں سرحد بائی پاس پر 2 ٹریلروں میں تصادم سے ڈرائیوراورکلینرجاں بحق ہوگیا تاہم گھوٹکی میں ہی ڈنو ماکو گوٹھ کے قریب ٹرین کی زد ميں آکر2 بچے جاں بحق ہوئے جن کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں۔

دوسری جانب میرپور ماتھیلومیں سرحد کے قریب قومی شاہراہ پر 2 ٹریلرز ميں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اورپاکپتن میں دیپالپورروڈ پر کوسٹرنے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ لاہورمیں جوہرٹاؤن میں شوکت خانم اسپتال کے قریب تیزرفتار کارکی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ایک نوجوان جاں بحق تاہم ایک شدید زخمی ہوا۔

مقبول خبریں