عمران کا ذوالفقارمرزا کو فون کامیابی پرمبارکباددی

بدین کی طرح دوسرے شہروں میں بھی کامیابی حاصل کریں گے،ذوالفقارمرزا


INP November 20, 2015
بدین کی طرح دوسرے شہروں میں بھی کامیابی حاصل کریں گے،ذوالفقارمرزا: فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کوفون کرکے بدین میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباددی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا کو ٹیلیفون کیا اور انھیں بدین میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے اور شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ذوالفقارمرزا نے کہا کہ بدین کی طرح دوسرے شہروں میں بھی کامیابی حاصل کریں گے اور اب کسی کو سندھ کارڈاستعمال کرنے نہیں دیں گے۔ ذوالفقار نے کہا کہ اگر ہم کرپشن کیخلاف ڈٹے رہے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

مقبول خبریں