چین میں سیکیورٹی فورسز کا سنکیانگ میں آپریشن 28دہشت گرد ہلاک

ایک شدت پسند گرفتار، گروہ براہ راست بیرون ملک موجود ایک انتہا پسند تنظیم کے ماتحت کام کرتا تھا، چینی حکام


INP November 21, 2015
ایک شدت پسند گرفتار، گروہ براہ راست بیرون ملک موجود ایک انتہا پسند تنظیم کے ماتحت کام کرتا تھا، چینی حکام. فوٹو: فائل

چینی سیکیورٹی فورسز نے سنکیانگ میں کوئلے کی کان پر ہلاکت خیز حملے میں ملوث 28 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

گزشتہ روز سرکاری طور پر تصدیق کی گئی کہ ان دہشت گردوں کو ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تلاش اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ دہشت گردوں نے 18 ستمبر کو کوئلے کی کان پر حملہ کر کے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ 56 روز تک ان دہشت گردوں کی تلاش جاری رہی اور ان کارروائیوں میں ایک ہزار کے قریب لوگوں نے حصہ لیا۔ بالآخر سیکیورٹی فورسز نے اس گروہ کا پتا لگایا اور اس کے 28 افراد کو ہلاک جب کہ ایک کارندے کو گرفتار کر لیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ گروہ بیرون ملک موجود ایک انتہا پسند تنظیم کے ماتحت براہ راست کام کرتا تھا جس کے سرغنہ دو ایسے افراد ہیں جن کے نام بظاہر ایغور نسل کے لوگوں سے ملتے ہیں۔

مقبول خبریں