کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ہمارے ہاتھ مضبوط کریں وسیم اختر

کراچی اس وقت کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، اسے دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے، وسیم اختر


ویب ڈیسک December 18, 2015
منتخب بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کرسکیں، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے درخواست کی ہے کہ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم سب مل کر شہر کے عوام کی خدمت کر سکیں۔

لندن سے کراچی پہنچنے پر فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیوایم وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی اس وقت کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے، اگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، شہر میں سڑکوں، ذرائع آمدورفت اور پانی کے مسائل کو جلد حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی مخالفین سے کہتے ہیں کہ آئیں ہمارے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل حل کریں، ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ مل کر شہر کی خدمت کر سکیں، ہم سب کو ساتھ لے کرچلیں گے اور رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔

اس موقع پر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ بااختیاراورباوسائل ادارے پاکستان کا مستقبل ہیں، منتخب بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان نے جس پر جوش طریقے سے استقبال کیا یہی ہماری طاقت ہے۔

مقبول خبریں