تسکین احمد کے ہاتھ میں دھونی کا کٹا ہوا سر سوشل میڈیا پر طوفان برپا

یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش کی جانب سے اس برے انداز میں بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا


Sports Desk March 07, 2016
یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش کی جانب سے اس برے انداز میں بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔ فوٹو: فائل

ایشیا کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیشی شائقین نے سوشل میڈیا پر بھارتی سائیڈ کا مذاق اڑانا شروع کردیا، ایک نے تو حد کرتے ہوئے بولر تسکین احمد کے ہاتھ میں مہندرا سنگھ دھونی کا کٹا ہوا سر دکھا دیا، کمپیوٹر پر بنی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی جس پر بھارتی شدید غصے کا شکار ہیں۔

یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش کی جانب سے اس برے انداز میں بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا ،اس سے قبل گذشتہ برس ایک اخبار نے تمام بھارتی ٹیم کو آدھا گنجا دکھایا جبکہ اوپر اپنے بولر مستفیض الرحمان کے ہاتھوں میں کٹر تھما دیا تھا۔ جب اس بارے میں بھارتی ٹیم منیجر روی شاستری سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ میرے پاس اخبار پڑھنے کا وقت نہیں، ہماری پوری توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہے۔

مقبول خبریں