اسرائیلی وزیر اعظم کا صدر اوباما کے ساتھ ملاقات سے انکار

حیرانی ہوئی کہ نیتن یاہو نے ہماری دعوت قبول کرنے کے بجائے اپنا دورہ منسوخ کر دیا، امریکا


APP March 09, 2016
حیرانی ہوئی کہ نیتن یاہو نے ہماری دعوت قبول کرنے کے بجائے اپنا دورہ منسوخ کر دیا، امریکا۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA: وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر باراک اوباما سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے اس ماہ طے شدہ دورہ امریکا کو منسوخ کر دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل نے 17یا 18مارچ کو ملاقات کی تجویز دی تھی اور اوباما انتظامیہ نے دونوں میں سے کسی ایک دن ملاقات پر اتفاق کیا تھا، انھوں نے کہا کہ ہم دوطرفہ ملاقات کا انتظار کر رہے تھے، ہمیں میڈیا میں آنے والی خبریں سن کر حیرانی ہوئی کہ نیتن یاہو نے ہماری دعوت قبول کرنے کے بجائے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

مقبول خبریں