شیریں مزاری نے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کو احمق قرار دیدیا

ہمیں بھارت سے تعلقات کے لیے برطانوی وزیر خارجہ کے مشورے کی ضرورت نہیں، شیریں مزاری


Monitoring Desk March 10, 2016
ہمیں بھارت سے تعلقات کے لیے برطانوی وزیر خارجہ کے مشورے کی ضرورت نہیں، شیریں مزاری۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کو مسئلہ کشمیر سے مشروط نہ کرنے پر برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کو احمق قرار دیدیا۔

شیریں مزاری نے اپنے ٹوٹیر پیغام میں کہا کہ ہمیں بھارت سے تعلقات کے لیے برطانوی وزیر خارجہ کے مشورے کی ضرورت نہیں۔ انھیں یورپی یونین کے مسائل پر توجہ دینی چاہیئے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کے لئے مسئلہ کشمیر کو لازمی حصہ نہیں ہونا چاہیئے۔

مقبول خبریں