ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 پاکستانی ٹیم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی

ویسٹ انڈیز نے مقابلہ4رنز سے جیت لیا، اسماویہ آخری گیند پر چھکا نہیں لگا پائیں


Sports Desk March 17, 2016
ویسٹ انڈیز نے مقابلہ4رنز سے جیت لیا، اسماویہ آخری گیند پر چھکا نہیں لگا پائیں فوٹو: فائل

ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہارگئی، ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلہ 4 وکٹ سے جیت لیا، اسماویہ آخری گیند پر چھکا لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اختتامی 12 گیندوں پر فتح کیلیے 23رنز درکار تھے، اسماویہ نے انیسہ کو 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگاکر میچ کو دلچسپ بنا دیا، ٹیم نے اس اوور میں 11رنز بنائے، جس کے بعد آخری 6 گیندوں پر کامیابی12رنز کی دوری پر پہنچ گئی، دیندرا ڈوٹن نے اختتامی اوور کیا، پہلی گیند پر اسماویہ نے تین رنز بٹورے، دوسری پر ثنا میر نے سنگل لے کر اسٹرائیک پھر اسماویہ کے سپردکردی، تیسری گیند پر سنگل بنا لیکن چوتھی گیند پر ثنامیر (18)کا انیسہ نے کیچ تھام لیا۔

پانچویں گیند پر نئی آنے والی بیٹسویمن ندا ڈار نے سنگل بنایا، ٹیم کو فتح کیلیے آخری بال پر چھکا درکار تھا لیکن اسماویہ ایک رن بنا سکیں،وہ 19 پر ناٹ آؤٹ رہیں،ٹیم نے مقررہ اوورز میں5 وکٹ پر99 رنز جوڑے، قبل ازیں اوپنر سدرہ امین 20 اور بسمہٰ22رنز بناکر نمایاں رہیں،انیسہ محمد نے 3 شکار کیے،اس سے قبل کیریبیئن سائیڈ نے 8 وکٹ پر103رنز بنائے ، اوپنر اسٹیفنی ٹیلر 40رنز بناکر نمایاں رہیں، اسپنر انعم امین نے 4 وکٹیں لیں۔

مقبول خبریں