آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر کی ملاقات

ملاقات میں پاک افغان سرحد پر تعاون اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات کی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 21, 2016
ملاقات میں پاک افغان سرحد پر تعاون اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات کی گئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : آئی این پی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جان نکلسن نے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد پر تعاون سمیت افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بھی بات کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد پر تعاون اور افغانستان میں مفاہتی عمل پر بات کی گئی جب کہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی کمانڈر نے علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

مقبول خبریں