بپاشا باسو کی محبت جیت گئی،کرن گروورنے ماں کو منالیا

شوبز ڈیسک  اتوار 27 مارچ 2016
اداکارہ خوشی سے بے قابو ہیں جب کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں جلد بتائیں گی فوٹو: فائل

اداکارہ خوشی سے بے قابو ہیں جب کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں جلد بتائیں گی فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ کی بنگالی حسینہ بپاشا باسوکی محبت بلآخر جیت گئی ہے کیونکہ ان کے بوائے فرینڈ کرن سنگھ گروور نے اپنی والدہ کو منالیا ہے۔

بالی وڈ کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ کرن سنگھ گروور اپنی ماں کی ہر بات مانتے ہیں جب ان کی ماں کو کرن اور بپاشا کی دوستی کا پتہ چلا تو وہ کرن سے سخت ناراض ہوئیں اور ابیٹے کو بپاشا سے ملنے سے روک دیا۔بپاشاکو اس بات کا بہت دکھ ہوا۔تاہم کرن نے ماں کومنانے کی کوشش جاری رکھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرن گروور کی والدہ نے انھیں بپاشا سے ملنے کی اجازت دے دی ہے جس پر بپاشا خوشی سے بے قابو ہوگئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں جلد بتائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔