ودھاربا کرکٹ آفیشل سے تکرار ہرشا بھوگلے کو مہنگی پڑگئی آئی پی ایل کمنٹری سے باہر

کسی نے بھی ابھی تک مجھے کمنٹیٹرز کی فہرست سے باہر ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا، ہرشا بھوگلے


Sports Desk April 11, 2016
کسی نے بھی ابھی تک مجھے کمنٹیٹرز کی فہرست سے باہر ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا، ہرشا بھوگلے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کوآئی پی ایل سے باہر کردیا، 52 سالہ بھوگلے کو ایونٹ کے آغاز سے قبل بتایا گیا کہ ان کی خدمات حاصل نہیں کی جارہیں۔

اس بارے میں بی سی سی آئی نے آفیشل طور پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی تاہم کچھ آفیشلز کا کہنا ہے کہ بھوگلے کے خلاف سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا جس میں امیتابھ بچپن بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے دوران ناگپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے میچ کے موقع پر ودھاربا کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفیشلز سے الجھے بھی تھے، ادھر بھوگلے کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی ابھی تک مجھے کمنٹیٹرز کی فہرست سے باہر ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا۔

مقبول خبریں