بھارت اور دیگر اقوام کیلیے الگ قانون رچرڈز کی آئی سی سی پرسخت تنقید

کرکٹ کی واحد گورننگ باڈی کے طور پر آئی سی سی کو تمام کیلیے یکساں اصول و ضوابط رکھنا چاہئیں۔


Sports Desk April 30, 2016
کرکٹ کی واحد گورننگ باڈی کے طور پر آئی سی سی کو تمام کیلیے یکساں اصول و ضوابط رکھنا چاہئیں۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین ویوین رچرڈز نے آئی سی سی کے دہرے معیار پرتنقید کی ہے، انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹی 20 کی اختتامی تقریب میں ڈیرن سیمی اور دیگر پلیئرز کی ویسٹ انڈین بورڈ پر تنقید آئی سی سی کو ناگوار گزری۔

انھوں نے ایونٹ کو سبوتاژ کرنے پر ان کھلاڑیوں کی سرزنش کردی، انھوں نے مزید کہا کہ دنیائے کرکٹ کی واحد گورننگ باڈی کے طور پر آئی سی سی کو تمام کیلیے یکساں اصول و ضوابط رکھنا چاہئیں، بھارت بہت سی چیزوں میں درست نہیں لیکن آئی سی سی اس کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرتی، وہ اسے کئی برسوں سے نظرانداز کرتی چلی آرہی ہے۔

مقبول خبریں