شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو کھیلوں سے متعارف کرا دیا

کنگز الیون پنجاب سے میچ کے دوران ابرام بھی اپنے والد کے ہمراہ موجود اور شائقین و میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔


Sports Desk May 06, 2016
کنگز الیون پنجاب سے میچ کے دوران ابرام بھی اپنے والد کے ہمراہ موجود اور شائقین و میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فوٹو: فائل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو کھیلوں سے متعارف کرا دیا۔

کنگز الیون پنجاب سے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں میچ کے دوران ابرام بھی اپنے والد کے ہمراہ موجود اور شائقین و میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے، شاہ رخ خان نے کہا کہ اسے کھیلوں سے متعارف کرنے کی یہی عمر درست ہے، جو کھیل اسے خوشی دے وہ اسے کھیلے گا، انھوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ میرا بڑا بیٹا آریان کرکٹ کھیلے مگر وہ فٹبال کھیلتا ہے۔

مقبول خبریں