آئی سی سی پریرا کیخلاف ڈوپنگ کارروائی سے دستبردار

پریرا کے نمونوں کا پھر سے معائنہ کیا تو پہلے والے نتائج غلط نکلے، کرکٹ کھیلنے کیلیے آزاد


Sports Desk May 12, 2016
پریرا کے نمونوں کا پھر سے معائنہ کیا تو پہلے والے نتائج غلط نکلے، کرکٹ کھیلنے کیلیے آزاد. فوٹو: فائل

آئی سی سی سری لنکن کرکٹر کوشل پریرا کے خلاف ڈوپنگ کارروائی سے دستبردار ہوگئی جس کے بعد وہ فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے آزاد ہیں۔

آئی سی سی نے یہ فیصلہ قطر میں قائم واڈا کی منظور شدہ لیبارٹری کی جانب سے اپنی اصل فائنڈنگز سے دستبردار ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔ لیب کا کہنا تھا کہ انھوں نے پریرا کے نمونوں کا پھر سے معائنہ کیا تو پہلے والے نتائج غلط نکلے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر واڈا اور لیبارٹری دونوں سے ہی وضاحت مانگی ہے تاکہ پھر ایسا نہ ہو۔یاد رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے پر پریرا کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں