شین واٹسن کے لیے ڈی آر ایس سمجھ میں نہ آنے والی چیز بن گیا

نئی ٹیکنالوجی اپنی جگہ بناچکی اور آپکو اس سے نمٹنا آنا چاہیے مگر مجھے اس حوالے سے کافی دشواری کا سامنا ہے، شین واٹسن


Sports Desk May 12, 2016
نئی ٹیکنالوجی اپنی جگہ بناچکی اور آپکو اس سے نمٹنا آنا چاہیے مگر مجھے اس حوالے سے کافی دشواری کا سامنا ہے، شین واٹسن۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن کیلیے ڈی آر ایس سمجھ میں نہ آنے والی چیز بن گیا، انھیں ٹیسٹ کیریئر کے دوران اس سے نمٹنے میں خاص طور پر دشواری کا سامنا رہا۔

ویسے بھی ان کا ایل بی ڈبلیو ہونے کا ریکارڈ انتہائی مایوس کن ہے، وہ 109 ٹیسٹ اننگز کے دوران 29 مرتبہ پاؤں گیند کے سامنے لانے کی وجہ سے آؤٹ ہوئے، صرف انگلینڈ کیخلاف میچز میں وہ 14 مرتبہ اسی انداز میں پویلین واپس رخصت ہوئے، 8 مرتبہ انکے آؤٹ ہونے میں ڈی آر ایس کا ہاتھ رہا۔

واٹسن نے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی اپنی جگہ بناچکی اور آپ کو اس سے نمٹنا آنا چاہیے مگر مجھے اس حوالے سے کافی دشواری کا سامنا رہا، میں اندازہ نہیں کرپاتا تھا کہ جو گیند میری جانب آرہی وہ کلوز ہے، لیگ اسٹمپ کو مس کررہی یا پھر مڈل سے ٹکرا رہی ہے، ڈی آر ایس کی وجہ سے اب ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں کا مکمل اختیار فیلڈ امپائر کے پاس نہیں بلکہ یہ فوراً تھرڈ آفیشل کے پاس چیلنج ہوجاتے ہیں۔

مقبول خبریں