رائنا بیٹی کے والد بن گئے 9 برس میں پہلے آئی پی ایل میچ میں عدم شرکت

رائنا کی اہلیہ نے نیدر لینڈ میں بچی کو جنم دیا۔


Sports Desk May 15, 2016
رائناکے انڈین پریمیئر لیگ میں لگاتار 143 میچز کھیلنے کا سلسلہ ٹوٹ گیا، فوٹو: آئی پی ایل/فائل

سریش رائنا 9 برس میں پہلی بار آئی پی ایل کا میچ نہیں کھیل پائے۔

گجرات لائنز ہفتے کو رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف میدان میں ان کے بغیر اتری، یوں رائناکے انڈین پریمیئر لیگ میں لگاتار 143 میچز کھیلنے کا سلسلہ ٹوٹ گیا، ان کی اہلیہ پریانکا نے نیدرلینڈز میں بچی کو جنم دیا، جس کی تصاویر جوڑے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، رائنا نے اپنی بیٹی کا نام شیانشی رکھا ہے، وہ اہلیہ کے ساتھ نیدرلینڈز میں ہی موجود ہیں۔

مقبول خبریں