رنگین مزاج گیل نئے تنازع کا شکار

کرکٹر نے مجھ سے ذومعنی گفتگو کی، خاتون صحافی شارلوٹ ایڈورڈز کا الزام


Sports Desk May 22, 2016
کرکٹر نے مجھ سے ذومعنی گفتگو کی، خاتون صحافی شارلوٹ ایڈورڈز کا الزام۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کو رنگین مزاجی نے نئے تنازع کا شکار کردیا، ایک اور خاتون صحافی نے کرکٹر کی اپنے ساتھ بدتہذیبی کا دعویٰ کردیا، شارلوٹ ایڈورڈز کہتی ہیں کہ گیل نے میرے ساتھ انتہائی معیوب گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راوں برس کے آغاز پر بگ بیش میچ کے دوران گیل نے ایک فیلڈ سائیڈ خاتون رپورٹر سے فلرٹ کیا تھا جس کی پاداش میں نہ صرف انھیںشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا بلکہ 10 ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا تھا، ان کی لیگ میں واپسی کا بھی ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اب ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے، ٹائمز میگزین کیلیے انٹرویو لینے والی شارلوٹ ایڈورڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ گیل نے ان کے ساتھ مبینہ طور پر ذومعنی گفتگو کی۔

شارلوٹ کا کہنا تھا کہ گیل نے ایک موقع پر ان سے پوچھا کہ کیا انھوں نے اپنے بال رنگے ہوئے ہیں، اسی طرح خود سوالات کا جواب دینے کے بجائے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھنا شروع کردیے اور الٹی سیدھی باتیں کرنے کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ میرے بارے میں ایک معاملے پر شرط لگانے کیلیے بھی تیار ہیں۔ خواتین کو برابری کے حقوق دینے کے بارے میں سوال پر بھی کرس گیل اپنا فلسفہ بگھارنے لگے۔ انھوں نے الٹا خاتون رپوٹر کو گھر داری کے گر سکھانے کی بھی کوشش کی۔

مقبول خبریں