امدادی باکسنگ مقابلوں سے قبل عامرخان کی کراچی میں دیگرغیرملکی باکسرز کے ہمراہ پریکٹس

پریکٹس سیشن کے دوروان نوجوانون اور بچون نے عامر کان کے ساتھ مکے بازی کی اور سیلفیاں بنائیں


ویب ڈیسک June 02, 2016
ان میچزسے تھر میں پینےکےصاف پانی کےپلانٹس لگائےجائیں گے۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اوران کے دیگرساتھی تھرمیں قحط کا شکارلوگوں کی امداد کے لئے امدادی باکسنگ مقابلے سے قبل پریکٹس کے دوران عوام کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے رہے۔

برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامرخان کی کوششوں سے کراچی میں بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کئی بین الاقوامی پروفیشنل باکسرحصہ لے رہے ہیں، اس ایونٹ کا مقصد قحط زدہ علاقے تھرمیں کنویں کھدوانے کے لیے رقم جمع کرنا ہے، اس سلسلے میں فریئیرہال میں پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنے کےلیےمداحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ اس موقع پرنوجوانوں اوربچوں نے عامر خان کے ساتھ اوردیگرباکسرز کے ہمراہ مکے بازی کی بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں سب نے سیلفیاں بنائیں۔

عامر خان کے بھائی ہارون خان اور دیگرباکسرزنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اورعوام کی گرجوشی کی بھی تعریف کی۔

مقبول خبریں