بالی ووڈ اداکارورن دھون نے پاکستان آنےکی خواہش ظاہر کردی

شوبز ڈیسک  جمعرات 21 جولائی 2016
وہ مجھے کھانے کی بھی بہترین جگہوں پر لے کر جاتے، ورن دھون  :فوٹو: فائل

وہ مجھے کھانے کی بھی بہترین جگہوں پر لے کر جاتے، ورن دھون :فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا ورن دھون نے ایک تقریب کے دوران فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے اپنا ایک تجربہ شیئر کیا اور پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

ورن کا کہنا تھا میں فلم کی شوٹنگ کے لیے 55یا 60دنوں تک ابوظہبی میں رہا میرا ڈرائیور پاکستانی تھا جس کا تعلق اسلام آباد سے تھا ان کی عمر 65سال کی تھی اور میں ان سے بے حد متاثر ہوا میں جب بھی ان سے ہندوستان اور پاکستان کے حوالے سے سوال کرتا وہ مجھے یہی جواب دیتے کہ دونوں کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ورن  نے کہا کہ وہ مجھے کھانے کی بھی بہترین جگہوں پر لے کر جاتے جب کہ انھیں فلم میں عربی کے کچھ جملے بولنے تھے اور انھوں نے اس کے لیے وہاں موجود اپنے ڈرائیور سے مدد بھی لی ۔ورن نے پاکستان ا آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ایک دن وہ بھی پاکستان ضرور آنا چاہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔