کترینہ کیف کی فیس بک انٹری کے پیچھے سلمان خان نکلے

چند روزمیں اب تک 45 لاکھ سے زائد افراد اداکارہ کا فیس بک پیج لائک کرچکے ہیں۔


ویب ڈیسک July 22, 2016
سلمان خان بھی کترینہ کیف کے پیج پر پرائیوٹ افراد کی لسٹ میں ہیں۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انٹری کے پیچھے ان کے سابق گہرے دوست سلمان خان کا ہاتھ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف سوشل میڈیا سے کوسوں دور تھیں لیکن کچھ روزقبل انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پرسوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پردھماکے دارانٹری کی جس کے بعد ان کے مداحوں کا فیس بک پیج پرتانتا بن گیا اور چند روز میں ہی 45 لاکھ سے زائد افراد ان کے پیج کو لائک کرچکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پرانٹری دے دی

اداکارہ کے اچانک سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے بھی اب راز افشا ہوگیا اور خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار اور کترینہ کے گہرے دوست سلمان خان نے ہی انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ فیس بک کا حصہ بنیں، سلو میاں کے مشورے پر کترینہ نے عمل کیا تو ان کے فیس بک پیج پر مداحوں کا تانتا بن گیا جس پر اداکارہ بے حد خوش ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کترینہ کیف کو بھی اب سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا

مقبول خبریں