ویمنز ورلڈ کپ ’ لوگو‘ منظرعام پر آگیا

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ٹاپ 4 سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی


Sports Desk July 24, 2016
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ٹاپ 4 سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی. فوٹو: فائل

آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 'لوگو'جاری کردیا گیا، ایونٹ کا فائنل آئندہ برس 23 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔

جاری آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ٹاپ 4 سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ دیگر چار ٹیموں کا تعین کوالیفائر ایونٹ سے ہوگا، 31 میچز پر مشتمل میگا ایونٹ آئندہ برس 26 جون سے 23 جولائی تک منعقد ہوگا، ویمنز ورلڈ کپ کی شروعات 1973 میں ہوئی تھی اور آئندہ برس اس کا 11واں ایڈیشن ہوگا، برسٹول، ڈربی، لیسٹر ، ٹاؤنٹن اور لارڈز میچز کی میزبانی کریں گے۔

مقبول خبریں