آندرے رسل نے دیرینہ دوست سے شادی کرلی

آندرے رسل اہلیہ کا تعلق ڈومنیکن ری پبلک سے ہے اور وہ ایک ماڈل ہیں۔


Sports Desk July 31, 2016
آندرے رسل اہلیہ کا تعلق ڈومنیکن ری پبلک سے ہے اور وہ ایک ماڈل ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل نے اپنی دیرینہ دوست جیم لیورا سے شادی کرکے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

آندرے رسل نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی رچا لی ہے، ان کی اہلیہ کا تعلق ڈومنیکن ری پبلک سے ہے اور وہ ایک ماڈل ہیں، دونوں کی نومبر 2014 میں منگنی ہوئی تھی۔

آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھی انھیں نئی زندگی شروع کرنے کی مبارکباد دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رسل کے سر پر ڈوپنگ ٹیسٹ سے راہ فرار اختیار کرنے کے الزام میں پابندی کی سزا لٹک رہی ہے، ان کے خلاف کیس شروع ہوچکا، اگر وہ قصوروار پائے گئے تو کھیل کے دروازے 2 برس کیلیے بند ہوجائیں گے۔

مقبول خبریں