منہل مہم میں ناکام 57 شوٹرز میں 28 واں نمبر

سوئمنگ400 میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں حارث 50 سوئمرز میں آخری نمبرپر رہے


Sports Desk August 07, 2016
سوئمنگ400 میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں حارث 50 سوئمرز میں آخری نمبرپر رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ریو اولمپکس کے شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی خاتون کھلاڑی اپنی مہم میں ناکام ہو گئیں، ویمنز 10 میٹرایئر رائفل مقابلوں میں منہل سہیل57 میں سے28 ویں نمبر پر رہیں، ان کا اسکور 413.20 رہا تاہم وہ اپنا ہی بنایا ہوا 412.20 کا ریکارڈ بہتر بنانے میں کامیاب رہیں۔

یاد رہے کہ منہل سہیل پاکستان کی واحد خاتون کھلاڑی ہیں جنھوں نے اولمپکس کے شوٹنگ مقابلے میں ملکی نمائندگی کی، سوئمنگ400 میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں حارث بانڈے50 سوئمرز میں سب سے آخری نمبرپر رہے۔ اس سے قبل جوڈو میں شاہ حسین شاہ بائی ملنے کی وجہ سے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، 11 اگست کو انکا مقابلہ ازبکستان کے کربانوف کے ساتھ ہوگا۔

شوٹر غلام مصطفیٰ مینز 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ جبکہ سوئمر لیانا سوان ویمنز50 میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں12اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔قبل ازیں گیمز کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، پرچم تھامنے والے شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے ''ایکسپریس ٹریبیون'' سے گفتگو میں کہا کہ میں اس تجربے کو کبھی فراموش نہیں کرپاؤں گا، انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے یہاں گذشتہ دو دن ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا، جس میں ہمیں بیلاروسی کوچ ولادیمیر کولینکوف نے مفید ٹپس دیں، اولمپکس میں دنیا بھر سے کھلاڑی آئے ہیں ہم بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے، کوچ نے ہمیں پراعتماد رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

مقبول خبریں