کشمیرمیں مظالم پرنریندرمودی کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر

نریندرمودی کے حکم پر کشمیر میں شہریوں کا قتل عام کیا جارہاہے، موقف


Numainda Express September 01, 2016
نریندرمودی کے حکم پر کشمیر میں شہریوں کا قتل عام کیا جارہاہے، موقف: فوٹو: فائل

KARACHI: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عوام پر مظالم پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے رجوع کرلیاگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عوام پر مظالم پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے رجوع کرلیاگیا۔

مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نریندرمودی کے حکم پر کشمیر میں شہریوں کا قتل عام کیا جارہاہے جویونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔

مقبول خبریں