الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو مزاحمت کریں گے مولانا فضل الرحمان

ہماری وجہ سے کوئی امریکا زندہ باد کی سیاست نہیں کرسکتا. مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک December 09, 2012
ہماری وجہ سے کوئی امریکا زندہ باد کی سیاست نہیں کرسکتا. مولانا فضل الرحمان. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

مردان کے قریب شیر گڑھ میں جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام اسلام زندہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں سیاسی فضا بدل چکی ہے کراچی سے خیبر تک کوئی جے یو آئی کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا، ہم دینی مدرسوں کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری وجہ سے کوئی امریکا زندہ باد کی سیاست نہیں کرسکتا.

مقبول خبریں