وفاق اور صوبائی حکومت کراچی سے سوتیلی اولاد کا سلوک کرتی ہے فاروق ستار

شفاف مردم شماری، کوٹاسسٹم کاخاتمہ، مقامی بلدیاتی اداروں کوجائزوسائل اوراختیارات دیے جانا چاہئیں، پریس کانفرنس


Staff Reporter December 20, 2016
ایم کیوایم پاکستان کا جمعہ30دسمبرکونشترپارک میں جلسے کااعلان، 2دن پہلے بسنت میلہ، کتب میلہ بھی منعقدہوگا ۔ فوٹو : آئی این پی

HYDERABAD: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ وفاق اورصوبائی حکومت کراچی سے سوتیلی اولادکاسلوک کرتی ہیں۔

فاروق ستار نے اعلان کیاہے کہ ایم کیو ایم (پاکستان )جمعہ 30 دسمبر کو شام 4بجے نشترپارک میں جلسہ عام منعقدکرے گی، جلسے سے 2دن پہلے نشترپارک میں بسنت میلہ (پتنگ میلہ) بھی ہو گا، بشمول مظلوم مہاجروں اور تمام قومیتوں کے ثقافت کے میلے ہوں گے، کتب میلہ بھی منعقد ہو گا، موسیقی کا بھی انتظام ہو گا۔ پیر کو عارضی مرکزپی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اگلا الیکشن 2018 میں ہو یا اس کے بعد ایم کیو ایم سندھ کے تمام شہری علاقوں میں اپنی تمام نشستوں پرکامیابی حاصل کرے گی۔

ٹاک شوزکے اینکرز صاحبان، کرنٹ افیئرزکے تبصرہ نگاروں، تجزیہ کاروں سے انھوں نے کہاکہ وہ کراچی کے عوام کی نفسیات، ان کی ضرورت، مسائل، مصائب کوسمجھے بغیر2018کے الیکشن کی پیش گوئیاں کرتے ہیں ہم نے یہ ضروری سمجھاکہ عوامی حمایت اورتائید سے جلسہ عام کاانعقادکرکے دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی کردیں۔

فاروق ستار نے کہاکہ اسلام آباد اور سندھ کے حکمراں کراچی اوراس کے عوام کے ساتھ سوتیلی اولاد کا سلوک کرتے ہیں۔ 1981 اور 2008 کی مردم شماری میں کراچی اورشہری علاقوں کی آبادی کوکم کرکے دکھایا گیا ہے۔ 2008کی مردم شماری میں پہلی مرتبہ سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی 55 فیصد ظاہرکی گئی ہے۔ سیاسی وڈیرے اورجاگیردارنمائشی طور پربھی مقامی حکومتوں، بلدیاتی اداروں کوبرداشت کرنے کیلیے تیارنہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے ایک سوال پر کہا کہ شفاف مردم شماری ہونی چاہیے، کوٹا سسٹم اوراس کی باقیات کاخاتمہ ہونا چاہیے، مقامی بلدیاتی اداروں کوان کے جائزوسائل اور اختیارات دیے جانا چاہئیں۔

مقبول خبریں