نوابشاہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن 2 گرفتار

سب سے بڑے اڈے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں چرس اورکچی شراب برآمد، فیکٹری سیل


Nama Nigar July 27, 2012
سب سے بڑے اڈے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں چرس اورکچی شراب برآمد، فیکٹری سیل ۔ فائل فوٹو

نوابشاہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، منشیات کے سب سے بڑے اڈے پر چھاپہ، چرس اور کچی شراب کی بھاری مقدار برآمد کر کے دو منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات کے روز ڈی ایس پی اعجاز مین کی سربراہی میں ضلع میں منشیات کے سب سے بڑے اڈے دلیل دیروگوٹھ میں چھاپہ مار کر 5 کلو چرس، 2 ہزار لیٹر کچی شراب برآمد کرتے ہوئے شراب کشید کرنے کی فیکٹری سیل کردی۔

پولیس چھاپے کے دوران خطرناک منشیات فروش فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق 2 منشیات فروشوں ممتاز ملاح اور شبیر ملاح کو گرفتارکر لیا گیا ہے جو کہ قتل کے مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں۔ ڈی ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایس پی نثار چنہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں