جامعہ کراچی امتحانات کیلیے لگائے گئے ٹینٹ تیزہوائوں سے گرگئے

شعبہ امتحانات کی نااہل انتظامیہ ایگزامنیشن کمپلیکس کے منصوبہ پرعمل نہیں کرسکی.


Safdar Rizvi December 29, 2012
شعبہ امتحانات کی نااہل انتظامیہ ایگزامنیشن کمپلیکس کے منصوبہ پرعمل نہیں کرسکی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی میں ڈگری امتحانات کے لیے میدانوں میں لگائے گئے ٹینٹ جمعرات کی شب سے چلنے والی تیزہوائوں کے باعث گرگئے۔

تیز ہوائوں سے ٹینٹس کے گردلگائی گئی قناعتیں بھی الٹ گئیں اور طلبا کیلیے رکھا گیا فرنیچربکھر گیا، جس کے سبب شعبہ امتحانات کی جانب سے کھلے میدانوںمیں قائم امتحانی مراکزکسی اجڑی ہوئی جلسہ گاہ کامنظرپیش کررہے ہیں، آج بی اے، بی ایس سی اوربی کام کے ہونے والے امتحانات میں امیدواروں کوشدیددشواریاں پیش آسکتی ہیں، ٹینٹ گرجانے سے ڈگری کلاسز کے آج ہونے والے پرچے بروقت شروع نہ ہونے کاخدشہ ہے جبکہ تیز ہوائوں کے چلنے والے جھکڑکے سبب امیدواروں کوکھلے میدانوں میں پرچے حل کرنے میں بھی شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

01

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی نااہل انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کی آسانی کے لیے تاحال''ایگزامنیشن کمپلیکس''کی تعمیر کامنصوبہ شروع نہیں کیاجاسکا، یادرہے کہ جامعہ کراچی کے سابق پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرناصرالدین نے کالجوں اورپرائیویٹ طلبہ کیلیے مسکن گیٹ کے قریب ایگزامنیشن سینٹرکے قیام کامنصوبہ پیش کیاتھا تاہم8 ماہ سے ناظم امتحانات کی جانب سے اس منصوبے کی جانب توجہ ہی نہیں دی گئی اور منصوبہ سردخانے کی نذرکردیاگیا۔

مقبول خبریں