بھارتی یونیورسٹی میں کشمیر کی آزادی کے حق میں پوسٹر لگ گئے

آزادی کے پوسٹرزپر کشمیری اور فلسطین کی آزادی سمیت حق خود ارادیت کے نعرے درج تھے


ویب ڈیسک March 03, 2017
آزادی کے پوسٹرزپر کشمیری اور فلسطین کی آزادی سمیت حق خود ارادیت کے نعرے درج تھے۔ فوٹو : فائل

SINGAPORE: بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونی ورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں پوسٹر لگادیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونی ورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پوسٹر لگادیے گئے، آزادی کے پوسٹر سوشل سائنس اسکول کی دیوار پر لگائے گئے تھے جن پر کشمیری اور فلسطین کی آزادی سمیت حق خود ارادیت کے نعرے درج تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جواہر لعل یونیورسٹی کے گرفتارطالبعلم پرعدالت میں تشدد



یونی ورسٹی طلبا کی جانب سے پوسٹر دیکھنے کے بعد انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پوسٹر ہٹوادیے۔ یونیورسٹی میں فعال بائیں بازو کی طلبا تنظیم ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس یونین پر پوسٹر لگانے کی ذمہ داری ڈالی جارہی ہے تاہم تنظیم کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں پوسٹر کا لگنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

مقبول خبریں