سرینا ولیمزرواں برس بچے کی ماں بن جائیں گی

سرینا ولیمز نے اپنی ماں بننے کی خبرسے متعلق اسنیپ چیٹ پر ایک تصویر کے ذریعے بتایا۔


Sports Desk April 20, 2017
سرینا ولیمز نے اپنی ماں بننے کی خبرسے متعلق اسنیپ چیٹ پر ایک تصویر کے ذریعے بتایا۔ - فوٹو: فائل

سپر اسٹار ٹینس پلیئر سرینا ولیمزرواں برس بچے کی ماں بن جائیں گی۔

سپر اسٹار ٹینس پلیئر سرینا ولیمز نے ایک روز قبل اسنیپ چیٹ پر عندیہ دیا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں تاہم بعد میں انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی، اب ان کی ترجمان کیلی بش نووک نے کہا کہ میں بڑی خوشی کے ساتھ اس بات کی تصدیق کررہی ہوں کہ سرینا ماں بننے والی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں ریڈٹ کے شریک بانی الیکسز اوہانین سے منگنی کی تھی۔

مقبول خبریں