امریکا میں زیر علاج اداکار مظہر علی کی حالت تشویشناک

آپریشن کے بعد دل مزید متاثر ہوگیا ، فوری طور پر پیس میکر لگانا ضروری ہے


Staff Reporter January 29, 2013
50ہزار ڈالر کی ضرورت ہے،گورنر سندھ اور ارباب اختیار فوری توجہ دیں، اہلخانہ۔ فوٹو : فائل

ٹیلی ویژن ڈراموں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے نامور ادکار مظہر علی موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

مظہر علی ان دنوں امریکا کے ایک اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں، گزشتہ روزان کے دل کی سرجری کی گئی جس کے بعد ان کا دل مزید متاثر ہوگیا ہے،وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں،مظہر علی کے قریبی دوست اور معروف میوزیشن شاہد نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مظہر علی کے اہل خانہ کا کہنا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کو فوری طور پر پیس میکر لگانا ضروری ہے۔



جس کیلیے50ہزار ڈالرز درکار ہیں، مظہرعلی اہل خانہ نے صدر مملکت، گورنر سندھ اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے نامور فنکار کے علاج کے لیے اقدامات کریں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

مقبول خبریں