صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکا 6 افراد ہلاکمتعدد زخمی

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت صومالیہ کے وزیراعظم اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔


ویب ڈیسک January 29, 2013
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت صومالیہ کے وزیراعظم اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ فوٹو: رائٹرز

صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادشو میں صدارتی محل کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،فوجی حکام کے مطابق دھماکے میں کم سے کم6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت صومالیہ کے وزیراعظم اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

سیکیورٹی اہلکار نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کر دیں تاہم کسی بھی گروپ نے فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

مقبول خبریں