ناہید شبیر کا بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار

جتنی عزت مجھے میرے ملک میں ملی ہے میں اسکو شاید لفظوں میں بیان نہ کرسکوں, ناہید شبیر


Showbiz Reporter January 30, 2013
انڈسٹری سے زیادہ پاکستان سے محبت ہے، ناہید شبیر ۔ فوٹو : فائل

ماڈل و اداکارہ ناہید شبیر نے بھارتی فلم کی آفر کو ٹھکرادیا. ناہید شبیر کہتی ہیں مجھے انڈسٹری سے زیادہ پاکستان سے محبت ہے

تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ ناہید شبیر نے گزشتہ روز ہندوستان کے فلم ڈائریکٹر گلزار کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔ناہید شبیر کہتی ہیں مجھے انڈسٹری سے زیادہ اپنے ملک سے پیار ہے اور جتنی عزت مجھے میرے ملک میں ملی ہے میں اسکو شاید لفظوں میں بیان نہ کرسکوں نمایندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی مجھے ہندوستان کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں آفر ہوتی رہی ہے مگر میں نے کبھی اہمیت نہیں دی اس وقت پاکستان میں زیادہ بہتر کام ہورہا ہے۔



جو فنکار پاکستان سے جاکر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کررہے ہیں وہ اپنے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ہمارے فنکاروں کو چاہیے کہ اپنی انڈسٹری کے لیے بہتر کام کریں تاکہ ہماری انڈسٹری مضبوط ہو ایک سوال کے جواب میں ناہید شبیر نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ اپنی زندگی کو مزید خوبصورت محسوس کررہی ہیں ناہید کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے میری اصل زندگی کا آغاز اب ہوا ہے۔ ناہید شبیر ان دنوں کراچی میں اختر حسنین اور احسان علی زیدی کے ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد ان کا بیرون ملک جانے کا ارادہ ہے۔

مقبول خبریں